21 جولائی، 2023، 6:32 PM

ہندوستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے 16 افراد ہلاک، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ

ہندوستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے 16 افراد ہلاک، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ

ہندوستان کی ریاست مھاراشٹرا میں ہونے والی موسلادھار بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے نتیجے میں بہت سے افراد مٹی کے نیچے دب گئے ہیں جن میں سے 16 افراد کی لاشوں کو باہر نکال لیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست مھاراشٹرا میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے لینڈسلائیڈنگ کے ہونے والے واقعات میں بہت سے افراد مٹی کے ملبے کے نیچے دب گئے۔

رپورٹ کے مطابق ریاستی حکام نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ابھی تک ہم نے لاشوں کی گنتی نہیں کی ہے لیکن اندازہ ہے کہ ابھی تک 12 سے 14 افرد کی لاشوں کو مٹی کے ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔

مزید لوگوں کو دھونڈنے یا ممکنہ لاشوں کو نکالنے کے لئے امدادی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور مزید 50 افراد ملبے کے اندر موجود ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

News ID 1917951

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha